Tag Archives: rabeea bajwa

’پاکستانی تاریخ کاپہلا کامیاب لانگ مارچ – ‘ربیعہ کی ڈائری

ربیعہ باجوہ ایک اکتیس سالہ وکیل ہیں۔ وہ دو ہزار چھ میں لاہور ہائی کورٹ بار کی کم عمر ترین فنانس سیکرٹری منتخب ہوئی تھیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی صدر جنرل مشرف کے ہاتھوں معطلی کے بعد ہونے والے احتجاج میں ربعیہ شروع سے شامل رہی ہیں۔

 

 

 نو جون سے شروع ہونا والا لانگ مارچ کا قافلہ تیرہ جون کو کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا جب روالپنڈی کی حدود میں داخلہ ہوا تو فضا ’گو مشرف گو‘ ، ’ہم لے کر رہیں گے آزادی‘ اور ’ آزاد عدلیہ بحال کرو‘ کے نعروں سےگونج اٹھی۔

آٹھ گھنٹوں کی مسافت کے بعد جب ہمارا جلوس لیاقت باغ سے شاہراہ دستور پر پہنچا تو پنڈال سمیت سڑک پر تاحد نظر لوگوں کا جم غفیر تھا۔ وکلاء کتبے اٹھائے اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے دمکتے چہروں کے ساتھ پارلیمان کی عمارت کے قریب موجود تھے۔

جب لانگ مارچ کےسلسلہ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تقاریر کا آغاز ہوا تو مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے دھرنا نہ دینے کا کہا جس پر پنڈال میں موجود لوگوں نے اس بات کا مثبت تاثر نہ لیا اور اسی وقت وکلاء نے اپنی قیادت سے امید لگالی کہ وہ خود اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں گے اور سینچر کوہونے والے بجٹ اجلاس کے دوران دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو ایک بدلے ہوئے پاکستان کا احساس دلائیں گے اور یہ پیغام دیں گے کہ سیاستدان بھی اپنا رویہ تبدیل کریں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے پارلیمان کو حیقیقی معنوں میں مقتدر بنائیں ۔ اپنے ساتھیوں کے چہرے پر پریشانی دیکھ کر مجھے بھی پہلی بار تھکاوٹ اور بے سمتی کا احساس ہوا۔ جہاں وکلاء لانگ مارچ کی کامیابی سے پرجوش تھے وہیں پر انہیں تقریب کے اختتام پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ سوال اٹھاتے ہوئے پایا گیا کہ ہماری یہ عظیم جدوجہد سٹیٹس کے حامل سیاست دانوں کے ذریعے ہائی جیک تو نہ ہوجائے گی ؟ Continue reading

3 Comments

Filed under Democracy, Politics